کسانوں کے لئے پنجاب بھر میں ہائی ٹیک سروس سینٹرز قائم کرنے کے لئے پی سی ون تیار

کسانوں کے نمائندگان کی سیکرٹری زراعت سے ملاقات ، پی سی ون کی تیاری پر اطمینان کااظہار

منگل 6 دسمبر 2016 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) کسانوں کے لئے پنجاب بھر میں ہائی ٹیک سروس سینٹرز قائم کرنے کے لئے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے ، ان سینٹرز کے قیام سے کسان جدید مشینری استعمال سے بھر پور فائد ہ اٹھا سکیں گے ،ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں زرعی اجناس کا ہدف بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب نے جدید مشینری درآمد کرنے کے لئے ان سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ،ان سینٹرز کے قیام کے فیصلہ پر کسان تنظیموں نے حکومت پنجاب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ،سیکرٹری زراعت محمد محمود سے گزشتہ روز صدر انجمن کاشتکاراں راناافتخا ر نے ملاقات کی اور ان سینٹرز کے قیام کے حوالے سے فوری پیش رفت پر انہیں مبارک باد دی، رانا افتخارنے کہاکہ حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسی سے ہمیں نیا حوصلہ ملا ہے اور کسانوں میں اعتماد اورامید کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے ،حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات سے زرعی اجناس نئے اہداف حاصل کرسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :