Live Updates

تحریک انصاف کا کیس جھوٹ اور الزامات پر مبنی ہے،عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،مریم اورنگزیب

وزیراعظم نوازشریف پرماضی میں بھی جھوٹے الزامات لگائے گئے، پی ٹی آئی نے کیس سے متعلق ایک بھی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کرایا ،عابد شیر علی اور انوشہ رحمن کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 14:58

تحریک انصاف کا کیس جھوٹ اور الزامات پر مبنی ہے،عمران خان قوم سے مسلسل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کیس جھوٹ اور الزامات پر مبنی ہے اور عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، عمران خان اپنے ثبوتوں پر غور کریں اور سپریم کورٹ سے کیس واپس لے لیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف آج بھی سپریم کورٹ میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے اور وہی پرانے دلائل دئیے ، عمران خان پھر کوئی نیا وکیل کر لیں، وہ ثبوت کہا ں ہیں جن کی بنیاد پر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگا گیا عمران خان کے وکلاء کے دلائل جھوٹے اور پرانے ہیں،عوام بھی وہیں سنیں جو سچ ہے ، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکے عوام کوجھوٹوں کے رحم وکرم پرنہیںچھوڑسکتے،خیبرپختونخوا میں بھی وہ کام کریں گے جودیگرصوبوں میں کررہے ہیں،تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے عوام سے وعدے پورے نہیں کر سکی ، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں بھی عوامی منصوبے مکمل کرے گی اور عمران خان بھی خیبر پختونخوا جا کر عوام کی خدمت کریں،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا کیس جھوٹ اور الزامات پر مبنی ہے اور عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ، عمران خان اپنے ثبوتوں پر غور کریں اور سپریم کورٹ سے کیس واپس لے لیں ، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پرماضی میں بھی جھوٹے الزامات لگائے گئے اور اس بار بھی وزیر اعظم پانامہ کیس سے انشاء اللہ باعزت طریقے سے نکلیں گے،دلائل کے ساتھ کیس لے کر آگے بڑھیں گے اور دلائل سے ثابت کریں گے کہ عمران خان اوران کی ٹیم نے جھوٹ بولا،عمران خان نے جھوٹ بول کر قوم کے 3سال ضائع کئے اب مخالفین کو ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی رکھوالی پر بلا شیخ رشید بیٹھا تھا،ان کی کہانیاں ناکام ہوگئیں ، وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے کیس سے متعلق ایک بھی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کرایا ، عمران خان کے وکیل خود عدالت میں کہتے ہیں کہ ٹیکس لاء سے آگاہی نہیں ، ہم نے تمام ثبوت عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں اور ثابت کر دیا ہے کہ مریم صفدر شادی کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی زیر کفالت نہیں ہیںاور ثبوت سے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات