مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کا خیر مقدم کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ،تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خوا ہاں ہے،نفیس زکریا

منگل 6 دسمبر 2016 14:43

مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کا خیر مقدم کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امریکی ثالثی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قرار دادیں ہیں مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام ممکن ہے نو منتخب امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پیش کش کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امریکی ثالثی کا خیر مقدم کرتا ہے ہم نو منتخب امریکی انتظامیہ کی جانب سے ثالثی کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں اگر امریکہ قدم بڑھائے تو مسئلے کے حل میں پیشرفت ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادیں ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام ممکن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہ رہا ہے ۔