ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

منگل 6 دسمبر 2016 13:54

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا کی بہتر اقتصادی ڈیٹا رپورٹ اور وال سٹریٹ مارکیٹ میں تیزی کے اثرات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور نکی225 انڈیکس وقفے پر 95.84 پوائنٹس (0.52 فیصد) بڑھ کر 18370.83 پوائنٹس رہا۔ ٹاپکس انڈیکس 10.27 پوائنٹس (0.70 فیصد) بڑھنے کے بعد 1477.23 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 185.65 پوائنٹس (0.82 فیصد) بڑھ کر 22691.20 پوائنٹس ہو گیا۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 2.66 پوائنٹس (0.08 فیصد) بڑھ کر 3207.37 پوائنٹس اور شینزن کمپوزٹ انڈیکس 6.62 پوائنٹس (0.32 فیصد) اضافے کے بعد 2074.79 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔