دسمبر کے دوران آم کی گدھیڑی کے کیڑے سے بچائو کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
منگل 6 دسمبر 2016 13:42
(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ کیڑے کے بچے چپٹے اور ہلکے بھورے رنگ کے ہوتے ہیںمگر کویاصرف نر کیڑے کا ہی بنتا ہے اور اس کا دورانیہ 8 سے 10 دن ہوتا ہے۔
انہوںنے بتایاکہ دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں کیڑے کے انڈوں سے بچے نکلنا شروع ہو جاتے ہیںاور یہ سلسلہ فروری کے آخر تک جاری رہتا ہے اس طرح انڈوں سے نکلنے کے بعد بچے درختوں پر چڑھنا شروع ہو جاتے ہیں جہاں پر وہ درخت کی کونپلوں، بور اور نئے پتوں سے رس چوستے رہتے ہیں اور مختلف حالتوں سے گزرنے کے بعد بالغ بن جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ درخت کی نرم شاخوں، کونپلوں اور بور سے چمٹ کر رس چوسنے کی وجہ سے شاخیں اور پتے سوکھنے لگتے ہیں، پھول مرجھا کر جھڑجاتے اور پھل گر جاتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ اس کیڑے کے تدارک کیلئے امیڈا کلوپرڈ 75 سی100 ملی لیٹر، کلورپائریفاس150 ملی لیٹر،پروفینو فاس100 ملی لیٹر ،اسیٹامپرڈ 100 ملی لیٹریا لیمبڈاسائی ہیلو تھرین 100 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی میں ملا کر سپرے بھی انتہائی کارگر پایاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار و باغبان زرعی ماہرین کی مشاورت سے مذکورہ کیڑے کا بروقت تدارک یقینی بنائیں بصورت دیگر انہیں بھاری مالی نقصان کاسامنا کرناپڑ سکتاہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.