باغبانوں کو چھوٹے پودوں کو سردی سے بچانے کیلئے ان پرمناسب سایہ کرنے کی ہدایت

منگل 6 دسمبر 2016 13:26

فیصل آباد۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)باغبانوں کو چھوٹے پودوں کو سردی و کورے سے بچانے کیلئے ان پر مناسب سایہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سردی اور کورا باغات میں موجود پودو ں کو متاثر کرتاہے اس لئے باغبان کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ بعد ازاںانہیں کسی مشکل یاپریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ سردی کے ایام سمیت کورے کی راتوں میں باغات اور نرسری کو دھونی دیتے رہنا چاہیے جبکہ کورے کی راتوں میں باغات کو پانی دے کر مضراثرات سے محفوظ رکھاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان ترشاوہ باغات میںپھل کی برداشت جاری رکھیں اور گوبر کی گلی سڑی کھاد 40 سے 50کلوگرام ، سنگل سپر فاسفیٹ 2 سے اڑھائی کلوگرام ، پوٹاشیم سلفیٹ ایک کلو گرام اور زنک سلفیٹ 200 گرام فی پودا ڈالی جائے ۔انہوںنے کہاکہ معمول کی آبپاشی کاوقفہ ایک ماہ تک رکھنا بھی ضروری ہے ۔