بہتر پیداوار کیلئے تصد یق شدہ اوراعلی معیاری بیج کلیدی حیثیت رکھتا ہے ،زرعی ماہرین

منگل 6 دسمبر 2016 13:26

سلانوالی ۔06دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ فصلوں کی بہتر پیداوار کیلئے تصد یق شد ہ اور اعلی معیاری بیج کلیدی حیثیت رکھتا ہے اس لیے کا شت کا رو ں کو چاہیے کہ و ہ ماہرین زراعت کی مشاورت سے تصدیق شدہ اورمعیاری بیجوں کا استعمال یقینی بنائیں تا کہ بمپر کراپس کا حصو ل ممکن ہوسکے زرعی ماہرین کی مشاور ت اور معیا ر ی بیج کے ساتھ ساتھ کسا ن کی محنت ہی فی ایکڑ پیداوار میںاضافے کو یقینی بناسکتی ہے کسا ن ا س لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سفارش کر د ہ بیج کے استعمال کویقینی بنائیں ۔