کماد کی بہاریہ کاشت کی اچھی پیداوار کے لئے بھاری میرا زمین نہایت موزوں ہے، ماہرین زراعت

منگل 6 دسمبر 2016 13:23

سلانوالی ۔06دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار کماد کی بہاریہ کاشت کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے اچھے نکاس والی میرا اور بھاری میرا زمین کاانتخاب کریں اس فصل کو مونجی اور کپاس کے بعد بھی کاشت کیاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان فصلات کی برداشت کے بعد روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو چلاکر پچھلی فصل کی باقیات کو تلف کیا جائے اس کے بعد 8تا 10انچ گہری کھلییوں کے لئے دو مرتبہ کراس چیزل ہل یا ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلائیں پھر تین یا چار مرتبہ عام ہل چلاکر زمین کر بھربھرا کرلیں ۔

گنے کی کاشت کھیلیوں میں کرنے کے لئے ہموار زمین کو گہرا ہل چلاکر اور مناسب تیاری کے بعد سہاگہ دیں اور پھر رجر کے زریعے 8تا 10انچ گہری کھلییاں 4فٹ کے فاصلہ پر بنائیں گنے کی ترقی دادہ اقسام کاشت کریں ۔

متعلقہ عنوان :