امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر

منگل 6 دسمبر 2016 13:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کا معاہدہ ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مارکیٹ میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے 49 سینٹ (0.9 فیصد ) بڑھ کر 54.95 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 23 سینٹ ( 0.5 فیصد) بڑھنے کے بعد 52.42 ڈالر فی بیرل طے پائے۔۔

متعلقہ عنوان :