پمز ہسپتال کا کمپیوٹر سسٹم ناکارہ ہو گیا،مریضوں کی لائنیں لگ گئیں

منگل 6 دسمبر 2016 13:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء)پمز ہسپتال کا کمپیوٹر سسٹم ناکارہ ہو گیا ، اپ گریڈ نہ ہونے کی وجہ سے پرچی سسٹم بھی خراب ہو گیا ، مریضوں کی لائنیں لگ گئیں، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کا کمپیوٹر سسٹم اپ گریڈ نہ ہونے کی وجہ سے بیٹھ گیا اورہزاروں مریض کئی گھنٹوں سے لائنوں میں لگے رہے جبکہ پرچی نہ ملنے کے باعث مریضوں کو چیک بھی نہ کیا جا سکا جس پر مریض سراپا احتجاج بن گئے۔

اس موقع پر مریضوں کا کہنا تھا کہ پرچی سسٹم خراب ہو گیا ہے تو کم سے کم ڈاکٹرز حضرات ہمیں چیک تو کریں ۔جب اس حوالے سے پمز کے آئی ٹی شعبہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹر سسٹم پرانا ہے جسے اپ گریڈ کر رہے ہیں مگر ہمارے پاس ضروری سامان موجود نہیں۔