وزیراعظم سے سربراہ پاک بحریہ کی ملاقات ،نوازشریف کو بھارتی آبدوز بارے بریفنگ

منگل 6 دسمبر 2016 12:52

وزیراعظم سے سربراہ پاک بحریہ کی ملاقات ،نوازشریف کو بھارتی آبدوز بارے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے ملکی دفاع کیلئے بھرپور عزم عزم کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم کو بھارتی آبدوز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے ملاقات کی ہے جس میں پیشہ ورانہ امور او رسمندری سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمرل ذکا اللہ نے وزیراعظم کو بھارتی آبدوز کے حوالے سے آگاہ کیا اور سمندری سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج سرحدوںکے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے پاک بحریہ کا کردار اہم نوعیت کا ہے۔اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ ملک کی سمندری حدود کی حفاظت اور ملکی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔