کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن سسٹم میں فنی خرابی ،مسافروں کو مشکلات

منگل 6 دسمبر 2016 12:45

کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن سسٹم میں فنی خرابی ،مسافروں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ریزرویشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن سسٹم میں خرابی کے باعث پروازوں کی آمد او رروانگی کاشیڈول متاثر ہوا ہے اور 3سی4گھنٹے تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن سسٹم میں خرابی کے باعث بین الاقوامی اورملکی پروازوں کی آمد و روانگی کا شیڈول متاثر ہے۔ ائرلائن انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہ دیے جانے پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سسٹم کی خرابی کے باعث پروازوں میں 3سی4گھنٹے کی تاخیر دیکھنے میں آرہی ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاور سپلائی نے ریزرویشن سسٹم کو متاثر کیا تاہم فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جلد ریزرویشن سسٹم بحال ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :