کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا ، نوازشریف کا انجام قریب تر ہے ، شیخ رشید

منگل 6 دسمبر 2016 12:45

کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا ، نوازشریف کا انجام قریب تر ہے ، شیخ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا ، نوازشریف کا انجام قریب تر ہے ، کرپٹ خاندان کے سپریم کورٹ سے تابوت نکلیں گے ،19سال کی بیٹی کیلئے مائیں رشتے دیکھتی ہیں مگر یہاں اس عمر میں کروڑوں اربوں کی جائیدادیں بن گئیں ، 20کروڑ لوگ پاناما کیس کو دیکھ رہے ہیں جن کا ایمان ہے کہ یہ فلیٹس قطری شہزادے کے نہیں بلکہ نواز شریف کے تھے ۔

پاناما لیکس کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا اور کرپٹ قیادت کے تابوت نکلیں گے ۔سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ لکھی جا رہی ہے ۔میرے ہاتھ صاف ہیں اور ثبوت بھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

میں نے 8وزارتیں کی ہیں اگر میرے ہاتھ گندے ہوتے تو عوام کے سامنے نواز شریف کے خلاف کھڑا نہ ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ 19سال کی بیٹی کیلئے مائیں رشتے دیکھتی ہیں مگر یہاں اس عمر میں کروڑوں اربوں کی جائیدادیں بن گئیں ۔انہوں نے کہا کہ 1993پاکستان میں موٹر وے کے ٹینڈر کا سال تھا ۔پاکستان میں کرپشن کی ابتدا1993سے ہوئی تاہم جو کھیل شروع ہو ا ہے اس کے نتیجے میں سپریم کورٹ سے حکمرانوں کے تابوت نکلیں گے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کرپٹ قیادت ہر روز نئی دستاویز دیتی ہے تاہم عدالت جو بھی فیصلہ کریگی قبول کریں گے ۔

19 سال کی بیٹی کیلئے تو مائیں رشتے دیکھتی ہیں مگر یہاں اس عمر میں کروڑوں اربوں روپے کی جائیدادیں بن گئیں ۔عدالت میں انصاف کی جیت ہو گی اور کرپٹ لوگوں کے تابوت سپریم کورٹ سے نکلیں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ جن کا کیس چل رہا ہے وہ دولت کے لیے زندہ ہیں، جائیدادیں بچوں کے نام اس وقت کی گئیں جب ان کی عمریں اسکول جانے کی تھیں جب کہ میرے ہاتھ نواز شریف کے ساتھ رہ کر بھی شفاف ہیں، میں نے آٹھ وزارتیں کیں لیکن میرے ہاتھ صاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :