امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں حصار توڑ کر وزیر داخلہ کے قافلے میں داخل ہوگئیں

منگل 6 دسمبر 2016 12:45

امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں حصار توڑ کر وزیر داخلہ کے قافلے میں داخل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے قافلے میں مشکوک گاڑیاں داخل ہو گئیں، تحقیق پر معلوم ہوا کہ گاڑیاں امریکی سفارتخانے کی تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا قافلہ شہر اقتدار میں رواں دواں تھا کہ کشمیر چوک پر چند مشکوک گاڑیاں سکیورٹی حصار توڑ کر قافلے میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اہلکاروں کی وارننگ کے باوجود گاڑیاں وہاں سے نہ ہٹیں۔ تعاقب کرنے پر گاڑیاں ڈپلومیٹک اینکلیو میں داخل ہو گئیں۔بعد ازاں کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ گاڑیاں امریکی سفارتخانے کی تھیں۔ واقعے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کو تنبیہی خط ارسال کر دیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ سفارتخانے کی گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جا سکتی ہے۔ خط میں تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ ایسا ہوا تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :