میجر شریف شہید کی 45ویں برسی،سابق آرمی جنرل راحیل شریف نے لاہور میں قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے

منگل 6 دسمبر 2016 12:45

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا45واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایاگیا اس سلسلے میںدعائیہ تقریبات کا اہتمام کیاگیا ان کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میانی صاحب لاہور میں قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔

میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ء کو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میںتعلیم حاصل کی بعدازاں انہوں نے پاکستانی فوجی درس گاہ کاکول اور 19اپریل 1964ء میںفرنٹیر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971ء کو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

(جاری ہے)

میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے تھے۔