سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 79 ارب 8 کروڑ 69 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

منگل 6 دسمبر 2016 12:13

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 79 ارب 8 کروڑ 69 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 88 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے لاہور۔

(جاری ہے)

عبدالحکیم سیکشن کی تعمیرکے لئے 13 ارب 60کروڑ، سکھر بائی پاس دورویہ کرنے کے لئے 20کروڑ، نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لئے لنک روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 20کروڑ،سیالکوٹ۔ لاہور سیکشن کی تعمیر اور زمین کی خریداری کے لئے 4ارب ، گجرات میں شاہین چوک میں فلائی اوور کی تعمیر کئے لئے 39کروڑ، تھاکوٹ تاحویلیاں موٹروے کی تعمیر کے لئے ایک ارب 77کروڑ، برہان حویلیاں ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 46کروڑ، ڈی آئی خان موٹر وے 70کروڑ ، این 85 کی تعمیر کے لئے 2ارب 80کروڑ، برہان ہکلہ سیکشن کی تعمیر کے لئے 5ارب 80کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔