وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس

پنجاب کے مئیرز، ڈپٹی مئیرز اور ضلع کونسل کے انتخابات کے امور پر بات چیت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر وفاقی وزرا،سینئیر پارٹی رہنما، مشیران و معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے مئیرز ، ڈپٹی مئیرز اور ضلع کونسل کے انتخابات کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

اس حوالے سے اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی اکائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے فعال ہونے سے جمہوری نظام مضبوط ہو گا۔ بلدیاتی نمائندوں کو عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے فعال بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :