میجر شبیر شریف کی شہید کی 46 ویں برسی، سابق آرمی چیف کی حاضری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 11:49

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء): میجر شبیر شریف شہید کی آج 46 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ میجر شبیر شریف شہید کی 46 ویں برسی کے موقع پر سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے میانی صاحب قبرستان میں ان کی قبر پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

سابق آرمی چیف نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ ان کی قبر پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ یاد رہے کہ میجر شبیر شریف سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بھائی ہیں، جنہوں نے 1971 کی جنگ میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔