ہم سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف آج کیس ثابت کر دیا ہے ۔ نعیم الحق

آج کے دلائل مریم نواز کے زیر کفالت ہونے سے متعلق تھے ۔ فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 11:24

ہم سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف آج کیس ثابت کر دیا ہے ۔ نعیم الحق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہم سمجتھے ہیں کہ ہم نے نواز شریف کے خلاف کیس کو آج ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیل نعیم بخاری نے آج عدالت میں دلائل دئے جس کے بعد عدالت کو بھی حالات کا بخوبی علم ہو چکا ہے۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج کے دلائل مریم نواز کےزیر کفالت ہونے سے متعلق تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دلائل میں وزیر اعظم کے بیان ،جدہ میں لگائی گئی اسٹیل مل اور مریم نواز کے حسین نواز کی کمپنی کی ٹرسٹی ہونے پر بات کی گئی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ آج کے دلائل میں مریم صفدر نواز شریف کی زیر کفالت ہونے کو ثابت کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کا سفری خرچ 2 سال میں 36 لاکھ روپے ہے جو ان کی آمدن سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے انٹرویو میں حسن نواز مان چکے ہیں کہ فلیٹس کا کرایہ پاکستان سے آتا تھا ،حسن نوازشریف نے 1999 میں ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ طلب علم ہیں ۔حسین نواز نے بھی کہا فلیٹ کا کرایہ پاکستان سے آتا تھا۔ خیال رہے کہ پانامہ کیس کی سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ ہے جس کے بعد سماعت دوبارہ شروع کی جائے گی۔