چنیوٹ میں سنگدل باپ نے اپنی5 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

منگل 6 دسمبر 2016 11:23

چنیوٹ میں سنگدل باپ نے اپنی5 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) چنیوٹ میں سنگدل باپ نے اپنی5 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقے لالیاں والا میں محمد حسین نامی شخص نے اپنی5 بچوں 8 سالہ اقراء،6 سالہ وقاص،5 سالہ شہزاد،3 سالہ عثمان اور ایک سالہ رضوان کو گلے دبا کر قتل کر نے کے بعد اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کی اپنی بیوی سے ناراضی چل رہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اس گھنائونے جرم کا ارتکاب کیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال میں منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :