ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

منگل 6 دسمبر 2016 11:23

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں فروری کیلئے پام آئل کے سودے 0.9 فیصد بڑھ کر 3104 رنگٹ (698 ڈالر ) فی ٹن رہے۔ایکسچینج میں 25 ٹن وزن کی حامل کل 13641 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو 2015 ء کی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔