ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

منگل 6 دسمبر 2016 11:23

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو مارکیٹ میں خام ربڑ کے مئی کیلئے سودے 10 ین (4.4 فیصد ) بڑھ کر 239.7 ین (2.11 ڈالر ) فی کلوگرام رہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کیلئے سودے 740 یوان بڑھ کر 18590 یوان (2699.09 ڈالر) فی ٹن رہے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں جنوری کیلئے خام ربڑ کے سودے 2.6 امریکی سینٹ بڑھنے کے بعد 171.7 سینٹ فی کلو گرام طے پائے۔