پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں میں بھارت کو ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ،ایئر مارشل (ر)شاہد لطیف

منگل 6 دسمبر 2016 11:08

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ایئر مارشل (ر)شاہد لطیف نے کہا ہے کہ عالمی معاملات کے مطابق ملکی مفادات کو اولین ترجیح دی جاتی ہے جبکہ دوستی اور دشمنی مستقل نہیں ہو اکرتی۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی کوئی کانفرنس ہو بھارت پاکستان کو بد نام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ، ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں بھی بھارت نے وہی رویہ دھرایا ہے۔

شاہد لطیف نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس دیگر ممالک کے مندوبین بھی موجود تھے اور اس دوران پاکستان پر الزامات لگانا عالمی قوانین اور اخلاقیات کے خلاف ہے جس میں بھارت نے افغانستان کو بھی ساتھ ملا لیا ہے۔ ایئر مارشل(ر) نے کہا کہ ہمیں بھارتی رویہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچنے کی ضرورت ہے،بھارت ہمیشہ جھوٹ،فریب کا سہارا لیتے ہوئے ہمارے خلاف دنیا بھر میں پرپیگنڈا کرتا ہے، انھوں نے کہا کہ عالمی معاملات کے مطابق ملکی مفادات کو اولین ترجیح دی جاتی ہے جبکہ دوستی اور دشمنی مستقل نہیں ہو اکرتی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بھارت کو ہمارے سمیت دنیا جانتی ہے کہ وہ دہشتگردی خود کرتا ہے اور دنیا بھر میں بدنام پاکستان کو کرنے کی کوشش کرتا ہے جس میں اسے ہمیشہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :