چنیوٹ :بیوی سے جھگڑا ، شہری نے 5 بچوں کی جان لے کر خودکشی کر لی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 دسمبر 2016 10:42

چنیوٹ :بیوی سے جھگڑا ، شہری نے 5 بچوں کی جان لے کر خودکشی کر لی

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6دسمبر۔2016ء) چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں شہری نے بیوی سے لڑائی کی سزا بچوں کو موت کی صورت میں دی، مشتعل باپ نے جذبات کی رو میں بہہ کر اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر خودکشی کر لی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزم کا کسی بات پر اپنی بیوی سے معمولی جھگڑا ہوا جس پر اس نے اپنے پانچوں بچوں کو گلا دبا کر ان کی جان لے لی ۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔