جدہ:سعودی شہری کی دریا دلی صفائی کرنے والے بوڑھے غیر ملکی کوقیمتی سونے کا سیٹ دے دیا

منگل 6 دسمبر 2016 09:11

جدہ:سعودی شہری کی دریا دلی صفائی کرنے والے بوڑھے غیر ملکی کوقیمتی سونے ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016):سعودی شہری اس وقت سراپا احتجا ج بن گئے جب ایک سعودی شہری نے ہی ایک غیر ملکی صفائی کرنے والے کی تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لگائی ، سعودی شہری نے اس تصویر کے نیچے لکھا کہ ” صفائی کرنے والے کو سونے کے سیٹ دیکھنے کی بجائے گلیوں کی صفائی کی طرف توجہ دینی چاہیئے تھی “ ۔ تصویر اپلوڈ ہونے کی دیر تھی ْ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں سوشل میڈیا ا ستعمال کرنے والے ہزاروں شہریوں نے شہری کے اس طرز عمل پر لعن طعن اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ متعدد افراد کا کہناتھا کہ شہری میں انسانیت نام کی چیز نہیں لیکن صارفین میں سے ہی ایک نے لکھا کہ ”اگر کسی کو اس غیر ملکی کا پتہ ہو تو بتائے ، میں اسے قیمتی سونے کا سیٹ تحفہ دینا چاہتاہوں “۔ بس ایک شہری نے اس غیر ملکی شہری کو ڈھونڈ نکالا اور اسے قیمتی سونے کا سیٹ دے دیا ۔ایک سعودی شہری نے اس نقدی دینے کا اعلان بھی کیا۔ لیکن شہریوں کا کہناتھا کہ غیر ملکی ہمارے لیے اتنی قربانی دیتے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیئے ۔