دبئی :صرف پانچ گھنٹوں میں107چھوٹے بڑے حادثات ریکارڈ ہوئے

منگل 6 دسمبر 2016 08:57

دبئی :صرف پانچ گھنٹوں میں107چھوٹے بڑے حادثات ریکارڈ ہوئے

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): دبئی پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے صرف پانچ گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 107چھوٹے بڑے حادثات ریکارڈ کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس کنٹرول روم کے ترجمان کا کہناہے کہ دھند کی وجہ سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہوجاتاہے ۔

(جاری ہے)

سڑک پر اچانک دھند آجانے کی وجہ سے ڈرائیور کو سامنے والی گاڑی سے ٹکرا جانا معمول کی بات ہے ۔ترجمان کا کہناتھا کہ ہم نے سوشل میڈیا سمیت متعدد ایپس پر بھی مہم شروع کی ہوئی ہے جس میں دھند کے دوران گاڑیوں کو آہستہ چلانے کی ہدایات کی جارہی ہیں ۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیئے ۔