دبئی : دو بنک خواتین ملازمین کو 504,000درہم فراڈ پر گرفتار کر لیا گیا

منگل 6 دسمبر 2016 08:39

دبئی : دو بنک خواتین ملازمین کو 504,000درہم فراڈ پر گرفتار  کر لیا گیا

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): دبئی کریمنل کورٹ نے دو بنک ملازم خواتین کو 504,000درہم فراڈ کرنے پر تین سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ دونوں خواتین بنک میں ملازم تھیں ایک ہندوستانی شہری کے ساتھ مل کر جعلی قرضے کی درخواست تیار کر کے بنک سے قرضہ لیا۔ملزمان نے قرضہ حاصل کرنے کے لیے جعلی کاغذات تیار کیے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے یہ قرضہ نومبر 2014سے لیکر جنوری 2015تک حاصل کیا۔ملزمان کے بارے میں پتہ اس وقت چلا جب بنک انتظامیہ نے آڈٹ رپورٹ تیار کروائی ۔ملزمان نے قرضہ حاصل کرنے کے لیے موبائل فون کی جو سیمیں استعمال کی تھیں وہ بھی کسی اور کے نام رجسٹرڈ نکلیں۔عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں دونوں ملزم خواتین کو تین ، تین سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔