عمان:متعدد ملازمتوں کے ویزے جاری کرنے پر عارضی پابندی

منگل 6 دسمبر 2016 08:39

عمان:متعدد ملازمتوں کے ویزے جاری کرنے پر عارضی پابندی

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016):وزیر مین پاور شیخ عبداللہ بن ناصر البکری نے کہا ہے کہ چند ایک شعبوں میں ملازمت کے لیے دیئے جانے والے ویزوں پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے ۔مختلف ،کیٹگریز میں عارضی پابندی لمبی بھی ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

جن ملازمتوں کے لیے ویزوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں عملہ صفائی ، اونٹوں کی دیکھ بھال کرنے والے ، سیلز ، تعمیرات کے لیے اگلے چھ ماہ تک کوئی ویز ا جاری نہیں کیا جائے گا۔اس قانون پر پہلی دسمبر سے عمل شروع کر دیا گیاہے ۔ وزارت ہیومین ریسوریس نے جنوری 2017تک چند شعبوں میں غیر ملکی شہریوں کے کا م کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے ۔ ان میں الومینیم ورکشاپس ، کارپینٹری ، لوہار، شامل ہیں۔تاہم اے گریڈ کمپنیوں پر یہ قوانین لاگو نہیں ہوتے ۔