ریاض: جی سی سی ممالک کے شہریوں نے 2015میں اپنے خطے میں سیاحت کی غرض سے سفر کیا: اعدادوشمار

منگل 6 دسمبر 2016 08:32

ریاض: جی سی سی ممالک کے شہریوں نے 2015میں اپنے خطے میں سیاحت کی غرض سے ..

ریاض : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): ڈپارٹمنٹ آف جنرل سٹیکٹس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گلف ممالک کے 25ملین شہریوں نے اپنے ہی خطے میں سیاحت کی غرض سے سفر کیا۔سیاحت کے لیے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جگہوں میں بحرین ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

2006 میں سیاحت کی غرض سے جی سی سی ممالک میں سفر کرنے والوں کی تعداد 13ملین تھی ۔تقریباَ9سالوں میں 92فیصد اضافہ ہوا ہے ۔25ملین افراد میں سب سے زیادہ سعودی شہری رہے جن کی تعداد 12ملین رہی ۔ عمانی شہریوں کی تعداد4.4ملین ،کویتی شہریوں کی تعداد1.3ملین اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی تعداد 1.1ملین رہی ۔