حکومت معذور افراد کے لیے ادارہ جاتی نطام پر یقین رکھتی ہے‘ ہمیں اداروں میں معذور افراد کے ساتھ روا امتیازی رویے کو بدلنا ہوگا اور نجی و سرکاری عمارات میں معذور افراد کے لیے ریمپس تعمیر ہونے چاہئیں، پارلیمنٹیرینز معذور افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں لیکن ہمیں معاشرے کے رویے میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر بات چیت
منگل 6 دسمبر 2016 11:08
(جاری ہے)
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت نصاب میں کچھ باب اور اسباق ایسے بھی شامل ہونے چاہئیں جن سے نوجوانوں کو معذور افراد سے بہتر رویہ رکھنے کے بارے میں بتایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں میں معذور افراد کے ساتھ روا امتیازی رویے کو بدلنا ہوگا اور نجی و سرکاری عمارات میں معذور افراد کے لیے ریمپس تعمیر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف پر سنجیدگی سے کام کر رہا ہے جس میں معذور افراد کے مقاصد کے حصول سے متعلق اہداف بھی شامل ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سب سے پہلے پاکستانی پارلیمنٹ ہائوس میں پائیدار ترقی کے اہداف کا سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے اور اب دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اوراقوام متحدہ میں بھی پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا معذور افراد کو خصوصی شناختی کارڈ بھی جاری کر رہا ہے تاکہ ان کا اصل ریکارڈ رکھا جا سکے۔ تقریب میں امداد دینے والے اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور خصوصی افراد کی فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور خصوصی افراد کی بحالی کیلئے کوششوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ خصوصی افراد کا عالمی دن ہمیں خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کی یاد دلاتا ہے، ہمیں دنیا بھر کے خصوصی افراد کی مدد کیلئے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، اس سلسلہ میں آسٹریلیا خصوصی افراد کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے ان کی مدد کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے، فورم کی چیف ایگزیکٹو ابیعہ اکرم نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نچلی سطح پر خصوصی افراد کی تنظیمیں خصوصی افراد کی بحالی کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں تا کہ ان خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.