اپنے 14 ماہ کے بیٹے کے ساتھ ٹرین سٹیشن کے ٹوائلٹ کے فرش پر سونے والا کروڑ پتی کیسے بنا؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 دسمبر 2016 23:38

اپنے 14 ماہ کے بیٹے کے ساتھ ٹرین سٹیشن کے ٹوائلٹ کے فرش پر سونے والا کروڑ ..

1980 کی دہائی کے شروع میں کرس گارٹنر کی عمر 27سال تھی۔سنگل باپ کرس ان دنوں اپنے 14 ماہ کے بیٹے کے ساتھ ٹرین اسٹیشن کے ٹوائلٹ کے فرش پر سوتا تھا۔
کرس کے دن کے اوقات سان فرانسسکو میں سٹاک بروکر کی تربیت لیتے گزرتے ، جو تھوڑی بہت رقم ملتی وہ اسے اپنے بیٹے کے ڈے کئیر سنٹر کو دے دیتا، جس کے بعد اس کے پاس کرایہ پر مکان لینے کو پیسے ہی نہ بچتے۔


آج 35 سال بعد صورتحال مختلف ہے۔ کرس کروڑ پتی ہے سرمایہ کار ہے اور دنیا بھر میں سفر کرتا ہے۔اس کی دولت کا تخمینہ 48 ملین پاؤنڈ ہے۔ اپنی انویسٹمنٹ فرم قائم کرنے کے بعد کرس دنیا کے 50 ممالک میں لیکچر دیتا ہے۔کرس کی جدوجہد سے متاثر ہوکر 2006 میں اس پر ہالی وڈ میں ایک فلم بھی بنی تھی،جس کا نام The Pursuid of Happyness تھا۔اس فلم میں کرس کا کردار ول سمتھ نے ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)


کرس کا کہنا ہے کہ شروع کے دنوں میں رقم نہ ہونے کے باعث وہ سٹیشن پر بندٹوائلٹ میں سوجاتا۔ دونوں باپ اور بیٹا ایک گیم ”شش“ کھلتے۔ یعنی دروازے کے دوسری طرف کوئی کچھ بھی بولتا رہے، انہوں نے سامنے نہیں آنا۔
کرس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اصل باپ کو نہیں جانتا اور اس کا سوتیلا باپ اس پر بہت تشدد کرتاتھا۔


کرس کا کہنا ہے کہ 5 سال کی عمر میں ہی میں نے فیصلہ کیا کہ میرے بچوں کو اُن کے باپ کا نام معلوم ہوگا۔میرا یہ فیصلہ درست تھا اس لیے اگلی زندگی میں، میں نے درست فیصلے کیے۔
کرس نے اپنے دفتر میں کسی کو نہیں بتایا تھا کہ اس کا گھر نہیں۔ اس کے پاس دو جوڑے تھے، جو وہ سارے سال پہنتا تھا۔اس کی ملازمت مستقل ہو گئی تو اس نے اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے ایک کرائے کا گھر لے لیا۔کرس نے اپنی محنت کے باعث 1987 میں ہی گارٹنر رچ اینڈ کو کے نام سے شکاگو میں اپنی کمپنی بنائی اور اسے 25 سال تک چلایا۔ اس کے بعد اپنے لیکچرز اور میڈیا پروجیکٹس کے باعث اس نے بروکریج کے کام کو چھوڑ دیا۔