کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری کا کراچی کے ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس واقعہ میں ڈاکٹر سمیت دیگر افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار

پیر 5 دسمبر 2016 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کراچی کے ایک ہوٹل میں رونما ہونے والے آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس اور واقعہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر سمیت دیگر افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔