فیصل آباد ،سیکرٹری آر ٹی اے آصف نول کی زیر نگرانی چیکنگ ٹیموں کی مختلف شاہراوں پر کارروائی

اوور لوڈ گاڑیوں کے چالان اور33 تھانوں میں بند

پیر 5 دسمبر 2016 22:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پرسیکرٹری آر ٹی اے آصف نول کی زیر نگرانی چیکنگ ٹیموں نے مختلف شاہرات پر کارروائی کرتے ہوئے 14 اوور لوڈ گاڑیوں کے چالان اور33 کو تھانوں میں بند کرنے علاوہ موقع پر 70 ہزار 900 روپے جرمانہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی عمل داری کیلئے گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔