لاہور،سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی دسٹرکٹ گورنمنٹ کا ٹریفک بہاو میں رکاوٹ کاباعث بننے والی وجوہات دور کر نے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری

پیر 5 دسمبر 2016 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی دسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا ٹریفک کی مزید بہتر روانی اور شہریوںکی سہولت کیلئے تجاوزات،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنیو الوں اورخوانچہ فروشوںسمیت ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کاباعث بننے والی وجوہات کو دور کر نے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے اس مشترکہ کریک ڈائون کے دوران ابتک تجاوزات کے مرتکب172افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے اور 109 ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا۔

مشترکہ کریک ڈائون کے دوران شاہدرہ چوک،داتا دربار،ریلوے اسٹیشن ،گڑھی شاہو،صدر بازار،گجومتہ تا چونگی،کینال بنک روڈ،مغلپورہ چوک،علامہ اقبال روڈ،بوہڑ والا چوک،مال روڈ،حاجی کیمپ،شالیمار لنک روڈ،جی ٹی روڈ،پیکو روڈ،ماڈل ٹائون لنک روڈ،مین فیروز پور روڈ،اتفاق ہسپتال ،چلڈرن ہسپتال،موڑ مسلم ٹائون تا اچھرہ موڑ،کریم بلاک ،وی آئی پی روڈ،جناح ہسپتال،مولانا شوکت علی روڈاور اللہ ہو چوک سمیت دیگرعلاقوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف جاری کریک ڈائون کا مقصد شہر میں ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھنا اور لوگوں کو ہرممکن سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، ٹریفک میں رکاوٹ کی بڑی وجہ تجاوزات اور ناجائز پارکنگ اسٹینڈز ہیں لہذا تجاوزات،ٹریفک بہاو میں رکاوٹ/،خلل ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :