لاہور،31سالہ رکشہ ڈرائیور کی پرسرار موت ، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی

پیر 5 دسمبر 2016 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں 31سالہ رکشہ ڈرائیور کی پرسرار موت پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 31سالہ اکرم موٹرسائیکل رکشہ چلاتا تھا گزشتہ روز اکرم مقامی چائے کے ہوٹل کے باہر پرسرار طور پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کرپورسٹمارٹم کے لیے بجھوا کر متوفی کے لواحقین کو فیصل آباد اطلاع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :