ْایم کیو ایم قائدین اور حکومتی پالیسیوں نے کراچی کو تہس نہس کر دیا ہے،رانا ضیاء عبدالرحمن

ایم کیو ایم کی ملک دشمنی ثابت ہوچکی ،اب بھی محسن اور قائد کہ کر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے،صدر لاہور ہائی کورٹ بار

پیر 5 دسمبر 2016 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ایم کیو ایم کے قائدین اور حکومتی پالیسیوں نے ملکی ترقی کی علامت والے شہر کراچی کو تہس نہس کر دیا ایم کیو ایم کی ملک دشمنی ثابت ہوچکی لیکن اب بھی محسن اور قائد کہ کر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔ وہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رضا ہارون ، مبین قاضی ، افتخار رندھاوا سمیت لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمان ، نائب صدر سردار شہباز ، سیکرٹری انس غازی ، فنانس سیکرٹری سید اسد بخاری بھی موجود تھے ۔

مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں بسنے والے مہاجرین ملک کے خیر خواہ ہیں ایم کیو ایم کی غلط پالیسیوں نے انہیں دو راہے پہ کھڑا کر دیا.انہوں نے کہا کہ آج کرچی دنیا کے دس نا قابل رہائش شہروں میں شا مل ہو گیا ہے .یہ سب کچھ ایک دن میں نہیں ہو گیا ,میری کوئی زمین قبضے میں نہیں تھی جسے چھڑانے آیا ہوں ہم وہ لوگ گئے ہیں جو سب چیزوں کو لات مار کر گئی,ایم کیو ایم چھوڑ کر لگا زندگی میں کوئی ا چھا کام کر لیااللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے سیدھے راستے کیلئے ہمیں چناسینٹر بننے کیلئے پچاس پچاس کروڑ لاوگ خرچ کرتے ہیں ہمگر ہم نے لات مار دیاللہ نے ہماری آنکھوں سے پردے اٹھا دئیی,دو رستے تھے ایک سینٹر شپ کے مزے لوٹتا یاں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا,, وقت کا فرعون مجھے مروا سکتا تھازندگی کی پروہ کیے بغیر دنیاوی فرعونوں سے بغاوت کی.آج بھی کئی لوگ الطاف حسین کو بانی مانتے ہیں.میرا ماننا ہے انسان بہادر اور بزدل اپنے رویے سے ہوتا ہے .اللہ کا شکر ہے اللہ نے غلطی سے بھی غلطی نہیں کروائی،ایک شخص پا گل ہو گیا ہے جو صبح میں گالیاں دیتا ہے، صبح معافی مانگنا ہے ،کراچی ایک گلدستہ تھا. جو لوگ دبئی نہیں جاتے تھے وہ ذریعہ معاش کے لئے کراچی اتے تھیواپس اس لئے اے کہ مرنے سے پہلے حق اور سچ کی بات ایک دفعہ بول دوںجو مجھے پتہ تھا اس پیغام کو میں پھیلانے کیلئے آیا ہوں،دو افراد سے شروع سے ہوئی پارٹی آج ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ہم صرف ایک کام کر رہے ہیں کہ جھوٹ نہں بول رہے اڑھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہے ،سالانہ ساڑھے تین لاکھ بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے ہسپتال ہیںپاکستان غزائیت میں خود کفیل ہیں، اسکا مطلب ہے ایڈمنسٹریشن ٹھیک نہیں ہے لوگ کہتے ہں کہ بڑا لیڈر بننا ہے تو کشمیر کی بات کریں امریکہ کی بات کڑی مجھے نہیں بننا ویسا لیڈر، مجھے لیڈر بننا ہے اس ماں کا جس کا بچہ تھر میں بھوک سے مر رہاہے پاکستان کی ہر گلی میں جمہوریت چاہتے ہیںسڑکیں پل بنانا ایم این اے ایم پی اے کا کام نہیں،دنیا میں جہاں بھی ترقیاتی کام۔

(جاری ہے)

ہوتے ہیں لوکل گورمنٹ کے اختیارات سے ہوتے ہیں،نیب سے ملک کی کرپشن رکنیوالی نہیں ہے،،،، ماہ میں سینیٹر شپ پر لات مار کر ساری آسائشیں چھوڑ کر گیا، سابق گورنر آخری لمحہ تک اپنے قائد تحریک کو محسن مان رہے تھے، اپنے لیے ہرگز نہیں اپنے قوم کے لوگوں کا دکھ مجھے کھینچ کر لایا ہے، نظامت چھوڑنے کے بعد اپنے گھر کو چلانے کیلئے نوکری کی ہے، اللہ تعالٰی کا شکر ہے جان بوجھ کرکبھی غلطی نہیں کیمصطفی کمال نے کہا ہی22سال بعد کراچی ’’را‘‘ کے قبضے سے آزاد ہوا ہے۔

کالا باغ ڈیم بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ہم دلوں کو توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں۔مذہبی ،سیاسی اور مسلک کی بنیاد پر دشمنی کو ختم کرنے آئے ہیں۔اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہ کرنے تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے۔ رضا ہارون،مبین قاضی،افتخار رندھاوا ہمراہ تھے۔ مصطفی کمال نے مزید کہا پاک سر زمین پارٹی کا منشور تمام پاکستانیوں کو ایک جھنڈے تلے اکٹھا کرنا ہے۔

ہم یہاں کسی کی حکومت گرانے نہیں آئے ہیںبلکہ آپس میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے آئے ہیں۔ہماری پارٹی میں لوگ بغیر کسی لالچ اور معاشرتی فائدے کے شمولیت اختیار کررہے ہیں۔میں یہاں کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ نہیں کرنے آیا۔کراچی پر22سال بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ نے قبضہ جمائے رکھا۔کسی ایک شخص کی وجہ سے اردو بولنے والوں کو برا نہ کہا جائے۔

اب اس شخص کا نام لینے والا بھی کوئی شخص باقی نہیں رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا میں نے شادی ہال یا زمین پر قبضہ نہیں کیا میں صرف پاکستانیوں کیلئے یہاں آیا ہوں۔میں نے اپنے دور میں کراچی مٰں تین سو ارب روپے خرچ کئے۔آج مجھ پر کوئی انگلی بھی نہیں اٹھا سکتا۔ہمارے مسائل امریکہ کے خلاف بیانات دینے یا کسی کے خلاف نعرہ لگانے سے حل نہیں ہونگے۔ہر سال ایک کروڑ بچے بھوک اور بیماری سے مر رہے ہیں۔ڈھائی کروڑ بچے سکول کی تعلیم سے محروم ہیں۔جب تک اختیارات مساوات اور نچلی سطح پر تقسیم نہیں ہونگے ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے۔انہوں نے مزید کہا پنجاب والوں کو کراچی والوں کو سینے سے لگانا ہو گا۔چند لوگوں کی سزا پورے کراچی والوں کو نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :