روسی سائنسدانوں نے کوئلے سے سونا نکالنے کی انقلابی طریقہ دریافت کر لیا

پیر 5 دسمبر 2016 22:36

روسی سائنسدانوں نے کوئلے سے سونا نکالنے کی انقلابی طریقہ دریافت کر ..

روسی سائنسدانوں نے کوئلے سے سونا نکالنے کا ایک انقلابی طریقہ دریافت کر لیا ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق رشین اکیڈمی آف سائنسز فار ایسٹ برانچ نے کوئلے سے سونا نکالنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ اس طریقے سے سونے کی اتنی زیادہ پیداوار حاصل نہیں ہوتی، جتنی امید تھی۔

ایک ٹن کوئلہ جلانے سے0.5 گرام یا 1500 روبل(23 امریکی ڈالر) کا سونا حاصل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں نے کوئلے نکالنے کا یہ طریقہ مختلف شعبوں میں 15سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے۔
اس نئے طریقہ کار کے تحت جلنے والے کوئلے کا دھواں ایسے سسٹم سے گزارہ جاتا ہے، جس کی سینکڑوں تہیں ہوتی ہیں۔ تلچھٹ یا باقی بچ جانے والے فضلہ کو پانی سے فلٹر کیا جاتا ہے اور مرحلہ وار خالص سونا حاصل کیا جاتا ہے۔
اگلے سال سائنسدان سونا نکالنے والے آلات کو آمر کے علاقے میں واقع بوائلر ہاؤس میں نصب کریں گے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ میونسپل بوائلر میں ہر موسم میں 8 سے 10 ہزار ٹن کوئلہ جلایا جاتا ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اتنا کوئلہ جلنے سے انہیں 10 کلوگرام سونا حاصل ہو جائے گا۔