متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان کی ابو ظہبی میں آرٹ ورک کی نمائش کے موقع پر بات چیت

پیر 5 دسمبر 2016 22:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان نے کہا ہے کہ آرٹ اور کلچر تہذیب کا اہم حصہ ہے‘ زری جعفری کے فن پاروں کا فروغ کثیر الجہتی ثقافت کا مظہر ہے۔ وہ ابو ظہبی میں پاکستان کے سفارتخانہ میں آرٹ ورک کی خصوصی نمائش کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا اہتمام نہ صرف پاکستان اور متحدہ عرب امارات بلکہ پورے خطہ کا مشترکہ ورثہ ہیں۔

زری جعفری نے کہا کہ وہ پاکستان سے انتہائی لگائو رکھتی ہیں اور دل کے ساتھ کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انسانوں کی زندگی کا قریبی جائزہ لیتی ہیں اور زمین پر ان کے اتحاد و یکجہتی کی متمنی ہیں۔ مہمان خصوصی اور ابو ظہبی آرٹ کے بانی خالد ال یافی نے آرٹ نمائش کے اہتمام پر سفارتخانے کے تعاون کی تعریف کی۔