ریسکیو 1122کے زیر اہتمام اِنٹرنیشنل والنٹیئر ڈے منایا گیا

پیر 5 دسمبر 2016 22:13

فیصل آباد۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)اِنٹرنیشنل والنٹیئر ڈے کے حوالے سے ریسکیو1122کے ریجنل آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں والنٹیئرز کو بیسک لائف سپورٹ کورس کروایا گیا ریسکیو سیفٹی آفیسر طارق صدیق نے میڈیکل اور فائر کے بارے میں ٹریننگ دی ، مزمل حسین اور فراز بختیار نے ٹریننگ لینے والے لڑکوں کو پریکٹیکل ٹریننگ کروائی ۔

(جاری ہے)

آخر میں تمام پاس شرکا کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122فیصل آباد جناب اہتشام واہلہ نے سرٹیفکیٹس دیئے اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر ایک محفوظ معا شرہ مرتب دے سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تمام آفیسرز کے ساتھ جی ٹی ایس چوک میں عوام میں والنٹیئرڈے کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم کیے۔