جھولے میں بال پھنسنے سے 13سالہ دوشیزہ جاں بحق

پیر 5 دسمبر 2016 22:11

ڈسکہ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) میلہ میں جھولے میں بال پھنس جانے سے 13سالہ دوشیزہ جاں بحق ہوگئی۔تفصیل کے مطابق نواحی گائوں گڈیالہ غربی میں باباجی کا میلہ چل رہاتھاکہ وہاں پر میلے دیکھنے نصیراحمدباجوہ کی 13سالہ بیٹی آئی جو میلہ میں حکومتی پابندی کے باوجود لگے جھولے میںبیٹھ گئی اس دوران اس کے بال جھولے میں پھنس گئے اور وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ علاقہ بھرمیں لگے غیر قانونی اور پابندی کے باوجود چلنے والے جھولوں کا نوٹس لیاجائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :