پاکستان نے ہمیشہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کر نے کی کوشش کی، سردار یعقوب ناصر

ہمسائیہ ممالک ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہمسائیہ ممالک خطے میں امن کے قیام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، رہنمامسلم لیگ (ن)

پیر 5 دسمبر 2016 22:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کر نے کی کوشش کی ہمسائیہ ممالک ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہمسائیہ ممالک خطے میں امن کے قیام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان کی افواج اور عوام تمام تر صلاحیت کی طاقت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ سیاست میں جھوٹ نہیں بھولنا چا ہئے اور عوام کو تمام تر حالات میں اعتماد میں لیا جائے جھوٹ بولنے سے کبھی بھی کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا موجودہ حالات کو بہتر بنا نے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا ملک میں جمہوریت کو ری ڈیل کرنے والوں کو عوام کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کو بھلا کر قوم اور ملک کو محفوظ بنا نے کیلئے جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا اور جب بھی ملک میں ترقی ہوئی ہے تو مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہوئی ہے پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت رکھتا ہے اور ہمسائیہ ممالک ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے جب تک خطے میں تمام ہمسائیہ ممالک بہتر تعلقات نہیں اپنائیں گے تو کوئی بھی ملک محفوظ نہیں رہے گا دہشتگردی سے پاکستان کو جتنا نقصان ہوا اور کسی بھی ملک نے اتنا نقصان نہیں اٹھایا ہزاروں لوگ شہید ہو گئے اور ہماری معیشت فوری طور پر تباہ ہو گئی لیکن ان تمام تر حالات کے باوجود پاکستان نے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی ہے ملک میں سیاست نہیں بلکہ کچھ جماعتیں عوام کو بے وقوف بنا کر اقتدار کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :