بلوچستان کے صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور اسمبلی اسٹاف کا22 رکنی وفد کل آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچیں گے

پیر 5 دسمبر 2016 22:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) بلوچستان کے صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور اسمبلی اسٹاف کا22 رکنی وفد آج آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچیں گے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے صوبائی وزراء اراکین اور اسمبلی اسٹاف کا22 رکنی وفد15 روزہ کا دورہ مکمل کر کے آج آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچیں گے وفد میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، اراکین اسمبلی سید لیاقت آغا، سردار در محمد ناصر، سید رضا آغا، معصومہ حیات، اسلام بلوچ ، سیکرٹری اسمبلی سمیت دیگر وفد میں شامل تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 رکنی وفد پر 2 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچہ آیا جو کہ بلوچستان حکومت اور صوبائی اسمبلی نے برداشت کیا ۔

متعلقہ عنوان :