کامونکے،جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی تاجروں نے بہترین صدارتی ایورڈ جیت لیئے

پیر 5 دسمبر 2016 22:11

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی تاجروں نے بہترین صدارتی ایورڈ جیت لیئے ،جنوبی کوریاکے وزیر اعظم اور پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ نے ایوارڈ دیئے تفصیل کے مطابق کوریا میں مقیم پاکستانی تاجرنواحی گاؤں دراجکے کے رہائشی ملک ندیم اختر ،میاں طاہر فاروق، چیمہ ٹریڈ رزگو جرانوالہ کے حاجی ارشد چیمہ ،مدثر چیمہ صدر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن نے بہترین کارکردگی کی بنا پر صدارتی ایوارڈ جیت لیئے اس موقع پر کوریامیں ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم جنوبی کوریانے پاکستانی تاجروں کو ایوارڈ سے نوازابعد ازاں پاکستانی ایمبسی میں ایک تقریب میں پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ نے پاکستانی تاجروں کی محنت کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ایوارڈ بھی دیئے سابقہ یو سی ناظم دراجکے چوہدری عظمت علی ،چوہدری امیر علی صابر سابقہ ناظم ،حافظ شریف اشرف ،ملک نعیم ،سردار افضل عطا ڈوگر ودیگر نے ملک ندیم اختراور انکے ساتھیوں کو بہترین بزنس ایوراڈ جیتنے پر مبارکبادیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ یونہی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔