پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے چھاپے

دوفیکٹریوں سے لاکھوں روپے کی مضر صحت کیمیکل کلرز سے تیارکی گئی جعلی مرچوں کی 88بوریاں پکڑی گئیں ، فیکٹری سیل

پیر 5 دسمبر 2016 22:11

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے چھاپے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے چھاپے ، دوفیکٹریوں سے لاکھوں روپے کی مضر صحت کیمیکل کلرز سے تیارکی گئی جعلی مرچوں کی 88بوریاں پکڑی گئیں فیکٹریوں کوسیل کردیا گیا جبکہ دیگر 33 فوڈ سنٹرزو ہوٹلز کو معاملات بہتر بنانے کے لئے نوٹسز جاری ،آن لائن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن شہباز سرور نے فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ دوران چیکنگ جھنگ روڈ پر عمران چیلز اور علی چیلز گرائینڈنگ یونٹس کو چیک کیا تو وہاں موقع پر مرچوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس پر مرچوں میں کیمیکل کلرز پائے گئے ۔

(جاری ہے)

ٹیم نے فیکٹریز سے مرچوں کے سمپلز بھی حاصل کر لئے مضر صحت مرچوں کے دو گرائینڈنگ یونٹس کو سیل اور 3500 کلو گرام مرچیں قبضہ لے لیں ، ۔ دریں اثناء پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سول لائنز ‘ پیپلزکالونی نمبر 2 ,راجہ ٹائون ‘ وارث پورہ ‘ تحصیل چک جھمرہ اور سمندری میں پان شاپس ‘ سویٹس اینڈ بیکرز ‘ برگر پوائنٹس ‘ فرائیڈ چکس ‘ دہی بھلے کی دکانوں ‘ ملک شاپس ‘ حلیم پوائنٹس اور دیگر 33 فوڈ سنٹرز کو صفائی ستھرائی ‘ کھانے پینے کی اشیاء کی حفاظت و ڈھانپ کر رکھنے اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات اور نوٹس جاری کئے ہیں

متعلقہ عنوان :