جامعہ کراچی‘ ایل ایل ایم سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے لئے تھیسس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

پیر 5 دسمبر 2016 22:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل ایم سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے لئے تھیسس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 15 جنوری 2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے،جبکہ اس کے بعد5000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 31 جنوری 2017 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔