لاہور پولیس نے عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

پیر 5 دسمبر 2016 22:02

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔عید سے پہلے ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز خود محافل کے مقامات کا دورہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں۔روزانہ کی بنیاد پر افغان بستیوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشنز کروائے جائیں۔

کومبنگ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے تمام افراد کے کوائف کی تصدیق کی جائے۔شہر کی اہم شاہرائوں پر ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کا گشت بڑھایا جائے اور جن مقامات پر وارداتیں زیادہ ہوتی ہیں وہاں موئثر گشت کیا جائے۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہر کے امن و امان کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی زاہد محمود گوندل، تمام ڈویژنل ایس پیز ، ایس پی مجاہد قرار حسین، ایس پی ہیڈ کوارٹرز غلام مبشرمیکن اور ایس پی سکیورٹی عبادت نثار نے شرکت کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ ملت پارک کیس میں سفاک قاتلوں کی گرفتاری لاہور پولیس کے لئے ایک اہم کامیابی ہے ۔ جس طرح لاہور پولیس نے ملت پارک کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا ہے اسی طرح روازنہ کی بنیاد پر شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :