پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی چھان بین کے بعد ہو گی،خواجہ عمران نذیر

پیر 5 دسمبر 2016 22:00

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے دفتر میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعدد درخواستیں جمع،درخواستوں چھان بین کے بعد متعلقہ لوگوں کو شو کاز نوٹس جاری کئے جائیں گے، فیصلہ میاں مرغوب احمد کی سربراہی میںبنائی گئی کمیٹی کرے گی جس کے سیکرٹری تنویر ضیا بٹ ہوں گے،دیگر ممبران میں سیف الملوک کھوکھر،یٰسین سوہل ، چوہدری شہباز احمد ، غزالی سلیم بٹ،رمضان صدیق بھٹی،حافظ میاں نعمان، ڈاکٹر اسد اشرف،سید توصیف شاہ ،اظہر فاروقی اور کرنل مبشر جاوید شامل ہیں،کمیٹی آج سے باقاعدہ کام کا آغاز کرے گی،ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے پارٹی آفس نصیر آباد میں شکایات کنندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی ان تمام حقائق کی چھان بین کرے گی کہ کہیں ٹکٹ تو غلط جاری نہیں کیا گیا،کمیٹی ان تمام چیئر میں ،وائس چیئر مین اور کونسلروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی جنہوں نے جان بوجھ کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی،یہ کمیٹی میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر قائم کی گئی ہے،کمیٹی کو خواجہ احمد حسان،محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی،انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ان تمام چیئر مین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز کو شو کاز نوٹس ایشو کئے جارہے ہیں اور ان سے ایک ہفتہ کے اندر اندر جواب طلبی کی جائے گی جو لوگ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف پولیٹیکل پارٹی ایکٹ 7کے تحت کارروائی کی جائے گی اور انہیں ڈی سیٹ بھی کیا جائے گا۔