وزیراعلیٰ پنجاب کا سینئر رپورٹر علی اکبر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 5 دسمبر 2016 22:00

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے سٹی 42کے سینئر رپورٹر علی اکبر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :