ضلع خیرپور میں ووٹرز کا قومی دن کے حوالے سے کل واک اور سیمینار منعقد ہوگا

پیر 5 دسمبر 2016 21:59

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیرپور کی جانب سے ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سی07 دسمبر2016 کو صبح 10 بجے خاکی شاہ پل تا پریس کلب خیرپور تک آگاہی واک نکالی جائی گی جبکہ دوپہر 2 بجے سچل آڈیٹوریم ہال خیرپور میں سیمینار منعقد کیا جائے گا ، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت، اے ڈی سی ون ایس ایم ایاز رانا، اے ڈی سی ٹو ریاض حسین وسان اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیرپور مسعود احمد قریشی سمیت دیگر اس موقع پر تقاریر کریں گے اور ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے ۔