پی آئی اے کے ٹکٹنگ نظام میں خرابی، دنیا بھر کے ائیرپورٹس سے رابطہ ٹوٹ گیا

muhammad ali محمد علی پیر 5 دسمبر 2016 21:38

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) پی آئی اے کے ٹکٹنگ نظام میں خرابی کے باعث دنیا بھر کے ائیرپورٹس سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کو بڑی فنی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کا کمپیٹورائزڈ ٹکٹنگ نظام کسی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا ہے۔ ٹکٹنگ نظام میں خرابی کے باعث پی آئی اے کا دنیا بھر کے ائیرپورٹس سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ جبکہ فلائٹس کی بورڈنگ کا مرحلہ مکمل نہ ہو پانے کے باعث کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :